کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ لڑکی سمیت 2 شہری شہید

بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت ایل او سی پر فائرنگ سے باز نہ آیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

دوسری جانب ایل او سی پر قابض فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔
Load Next Story