کمرشل تھیٹر نہ ہونے پر فنکار مالی مشکلات کا شکار

کراچی میں امن امان کی صورت حال نے تھیٹر کو تباہ کردیا،عید کے بعد کوئی بھی کمرشل ڈرامہ اب تک نہیں پیش کیا جاسکا


Pervaiz Mazhar February 06, 2013
شہر میں امن امان کی صورت حال نے تھیٹر کو تباہ کردیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں گزشتہ چھ ماہ سے کمرشل تھیٹر نہ ہونے کی وجہ سے فنکار شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں تھیٹر سے وابستہ بیشتر فنکاروں نے تھیٹر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری نہیں کرپارہے۔

کراچی میں عید کے بعد کوئی بھی کمرشل ڈرامہ اب تک نہیں پیش کیا جاسکا ،تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن امان کی صورت حال نے تھیٹر کو تباہ کردیا ،رات گئے تفریح کی غرض سے تفریح حاصل کرنے جانے والے افراد اب اپنے گھروں نے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں۔

ڈرامے کے ساتھ شہر میں موسیقی کے پروگراموں میں بھی بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے نیوی آڈیٹوریم میں جہاں روزآنہ میوزیکل پروگرام ہوا کرتے تھے اب وہاں میں سناٹا ہے، نیوی آڈیٹوریم کے ایڈمنسٹیٹر شہزاد عالم کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن برباد کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگ اب تفریح سے محروم ہوگئے ہیں تفریح نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فرسٹیشن کا شکار ہیں ،جب کہ کراچی میں تھیٹر کے لیے بنایا جانے والا سٹی آڈیٹوریم بھی فنکاروں کی عدم توجہ کی وجہ بند ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |