شاہ رخ اور انوشکا ’’کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

کپل شرما سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئے جس کے سبب شوٹنگ روکنا پڑی۔


ویب ڈیسک July 08, 2017
کپل شرما پر شو کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے شدید دباؤ ہے اور ان کی صحت گر رہی ہے، ذرائع — فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے شو پر اپنی نئی فلم '''جب ہیری میٹ سیجل' کی تشہر کے لیے آئے تاہم انہیں شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی تشہیر کے سلسلے میں دی کپل شرما شو میں شرکت کے لیے سیٹ پر پہنچے تاہم شو کے میزبان کپل شرما کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئے جس کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی گئی جب کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو واپس جانا پڑا۔

پروڈکشن ہاؤس میں موجود ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ کپل شرما پر ان دنوں بہت زیادہ ذہنی دباؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت بھی تیزی سے گررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیڈین سنیل گروور سے جھگڑے اور ان کے شو چھوڑنے کے بعد کپل شرما شو کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور کپل شرما اپنے شو کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بات واضح نہیں کہ آیا شاہ رخ خان اور انوشکا شرما دوبارہ کپل شرما شو میں شرکت کریں گے یا نہیں البتہ ماضی میں شاہ رخ خان کئی بار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کپل شرما کے شو میں آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں