برہان وانی کی پروفائل پکچر لگانے پر فیس بک اکاؤنٹس بلاک ہونے کی شکایات
گزشتہ برس بھی برہان وانی کی شہادت کے بعد فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں افراد کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے تھے
مقبوضہ کشمیر کے نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر کے شہید کشمیری رہنما کی تصویر لگائیں لیکن فیس بک انتظامیہ کو یہ عمل اتنا ناگوار گزرا کہ ان کے اکاؤنٹس ہی بلاک کرنا شروع کر دیئے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج حریت پسند رہنما برہان وانی کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں جب کہ اس موقع پر بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے اور وہاں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے لیکن اس کے باوجود جنت نظیر وادی میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود لاکھوں افراد نے برہان وانی کے یوم شہادت پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فیس بک پر اپنی پروفائل پکچر میں برہان وانی کی تصاویر لگائیں لیکن فیس بک انتظامیہ نے ایک بار پھر لاکھوں افراد کے آزادی اظہار رائے کے حق کو سلب کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کر دیئے۔ پاکستان کے مختلف مقامات سے اس قسم کی شکایات موصول ہوئیں کہ فیس بک پر برہان وانی کی پروفائل پکچر لگانے پر ان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں افراد کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے تھے۔