ربادا کی معطلی گریم اسمتھ نے آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنادیا

ایسے متنازع قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،گریم اسمتھ


Sports Desk July 08, 2017
ایسے متنازع قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،گریم اسمتھ ۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کی معطلی پر آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ربادا نے جاری لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی روز بین اسٹوکس کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے بدزبانی کی تھی، ان کے الفاظ اسٹمپ مائیک کی وجہ سے صاف سنے گئے تھے، اس لیے انھیں میچ ریفری نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا ایک ٹیسٹ کیلئے معطل

مجموعی پوائنٹس 4 ہونے کی وجہ سے انھیں آٹومیٹک طور پر اگلے میچ سے معطل ہونے کی سزا ہوچکی۔ اسمتھ نے کہا کہ ایسے متنازع قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |