لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر او آئی سی کی تحقیقات کی حمایت کریں گے حنا ربانی کھر

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، حنا ربانی کھر۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کی تحقیقات کی حمایت کرے گا۔


مصرکےشہر قاہرہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کی جبکہ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب بھی موجود تھے، اس کے علاوہ اجلاس میں مصر، سعودی عرب، نائیجیریا اور ترکی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔



اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں اور بھارت سمیت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی نے پاک بھارت تعلقات کو ایک بار پھر کشیدہ کردیا ہے، پاکستان اس معاملے پر کسی بھی غیر جانبدار ملک یا ادارے کی تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ملوث عناصر کا تعین کیا جاسکے۔



Load Next Story