ڈرون حملے قانونی اور دانشمندانہ ہیں ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا کے خلاف ہتھیاراٹھانے والا امریکا کا دشمن ہوتا ہے،جس نے بھی یہ قدم اٹھایا اس کے خلاف بھرپورکارروائی ہوگی، ترجمان


ویب ڈیسک February 06, 2013
صدر اوباما ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی ہلاکت سے آگاہ ہیں اور وہ جو بھی ایکشن لیتے ہیں سوچ سمجھ کر لیتے ہیں، ترجامن وائٹ ہاؤس فوٹو : فائل

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے قانونی اور دانشمندانہ ہیں۔


اپنے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا امریکا کا دشمن ہوتا ہے اور جس نے بھی یہ قدم اٹھایا اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا القاعدہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، صدر اوباما ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی ہلاکت سے آگاہ ہیں اور وہ جو بھی ایکشن لیتے ہیں سوچ سمجھ کر لیتے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے بھی واضح طور پر ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان کا مؤقف ہے کہ ڈرون حملے اس کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور اس سے دہشتگردوں کو مدد ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں