نشہ کرنے والے افراد سب سے زیادہ ایڈز میں مبتلا ہیں

40ہزار خواجہ سرا، 70ہزار ہم جنس پرست اور ڈھائی لاکھ فی میل سیکس ورکرز موجود ہیں ۔


Tufail Ahmed February 06, 2013
40ہزار خواجہ سرا، 70ہزار ہم جنس پرست اور ڈھائی لاکھ فی میل سیکس ورکرز موجود ہیں ۔ فوٹو: فائل

ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوںکی تعداد ایک لاکھ ہوگئی۔

رجسٹرڈ کیسوں کی تعداد 10ہزار بتائی جاتی ہے، ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوںکی زیادہ تعداد انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوںکی ہے جو کل مریضوںکا 27فیصد بنتی ہے ،5 فیصد خواجہ سرا،1.6فیصد ہم جنس پرست مرد اور0.6 فیصد میل سیکس ورکرز ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں ،نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطا بق 1 لاکھ 25ہزار افراد سرنجوں کے ذریعے نشہ کرتے ہیں ،40ہزار خواجہ سرا، 70ہزار ہم جنس پرست اور ڈھائی لاکھ فی میل سیکس ورکرز موجود ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں