مادرملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی

فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھی

فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب 73برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ فوٹو: نیٹ

KARACHI:
مادرملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔


بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

واضح رہے کہ فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب مختصرعلالت کے بعد 73 برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔
Load Next Story