حب میں مسافرکوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

 مسافر کوچ گوادرسے کراچی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس


ویب ڈیسک July 09, 2017
کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا: فوٹو: فائل

مکران کوسٹر ہائی وے پرمسافر کوچ کے الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب کے قریب مکران کوسٹر ہائی وے پرگوادرسے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کردیا۔ اسپتال میں زخمی افراد کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں