سی پیک پر کام کے دوران چینی کارکن ہلاک
پل کیلیے ڈرلنگ کے دوران ’’فنگ کم کوئی‘‘ گڑھے میں گرا اور زخمی ہو گیا، اسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور:
دوبتھر کے قریب سی پیک منصوبے پر کام کے دوران چینی کارکن گڑھے میں گرکر ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح دوبتھرکے قریب چینی کارکن سی پیک منصوبہ پر ایک پل کیلیے ڈرلنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران '' فنگ کم کوئی'' نامی کارکن ایک ستون کیلیے کھودے گئے گڑھے میں گرگیا اور اس میں لگی لوہے کی سلاخوں سے شدید زخمی ہو گیا۔ آہنی سلاخوں سے ٹکرانے کے باعث اس کے سر سینے اور ٹانگوں کے علاوہ سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں تاہم اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔