جمشید دستی 5 مقدمات میں عدالتی مفرور نکلے ضمانتی مچلکے جمع

ایما پر قتل، تشدد، نہر کھولنے کے مقدمات کے چالان پیش ہونے پر مفرور ہونے کا انکشاف


Numainda Express July 09, 2017
عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے،مدعیوں سے راضی نامے کے بیان جمع کرادوں گا، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ سابق 5 مقدمات میں عدالتی مفرور ہیں جس پرعدالتوں نے انھیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو انھوں نے جمع کرا دیے۔

عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف 3 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرا دیے گئے۔ جمشید دستی کے خلاف تھانہ سٹی کے ایما پر قتل، ذوالفقار غوری پر تشدد چوک قریشی کے نہرکھولنے کے مقدمات کے چالان سول ججز / علاقہ مجسٹریٹ فاروق احمد اور نعیم بخش کی عدالتوں میں جمع کرائے گئے اس موقع پر معلوم ہوا ہے کہ جمشید دستی 5 سابق مقدمات میں عدالتوں میں مفرور ہیں۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ان مقدمات میں ان کی ضمانتیں تو منظور ہو چکی ہیں لیکن بعد میں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس پرانھیں عدالتی مفرور قرار دیا گیا۔ ان مقدمات میں ججز کی جانب سے جمشید دستی کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جس پرانھوں نے مچلکے جمع کرا دیے۔

پیشی کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی شامل دفعات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کروں گا اور سرگودھا سے دہشت گردی کے مقدمے کی منتقلی کیلیے بھی رٹ دائر کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں