پاسکوسے گندم کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے ایران جائے گی

پاکستانی حکومت چاروں صوبوں سے گندم کے ذخائر سے لے کر بحری جہاز پر لوڈ نگ تک کے اخراجات برداشت کرے گا

ئندہ ہفتے پاسکو ذخائر سے ایک لاکھ ٹن گندم کراچی بندرگاہ پر پہنچائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاسکو ذخائر سے ایران کو گندم کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے ایران بھجوائی جائے گی۔

ایران پاکستان سے 300ڈالر فی ٹن گندم خریدے گا، جبکہ پاکستان پاسکو ذخائر سے لے کر بندرگاہ تک لوڈ نگ تک کے اخراجات برداشت کرے گا اور پاکستان سے برآمد کی جانے والی گندم ایرانی بحری بیڑوں کے ذریعے جائے گی۔ ایرانی حکومت کی مقرر کردہ پرائیویٹ کمپنیوں کو پاکستان براہ راست گندم فروخت کرے گا۔ پاسکو ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان گندم کی نئی فصل آنے سے قبل ایران کو 10لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان اور ایران کے تمام معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔




پاکستانی حکومت چاروں صوبوں سے گندم کے ذخائر سے لے کر بحری جہاز پر لوڈ نگ تک کے اخراجات برداشت کرے گا۔ پہلی کھیپ آئندہ ہفتے بھیجے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ حالیہ بارشوں کے باعث گندم کو گوداموں سے نہیں نکالی اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتے پاسکو ذخائر سے ایک لاکھ ٹن گندم کراچی بندرگاہ پر پہنچائی جائے گی، جہاں پر ایرانی بحری جہازوں کے ذریعے یہ گندم ایران درآمد کی جائے گی جبکہ 9 لاکھ ٹن گندم مرحلہ وار ایران بھجوائی جائے گی۔ پاکستانی حکومت ایرانی حکومت کے پرائیویٹ ڈیلروں کو ہی گندم فروخت کرے گی۔

پاکستان میں اس وقت گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں جو نئی فصل آنے سے پہلے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی تھی جس کے باعث حکومت پاکستان کے ایران کے ساتھ گندم کا یہ معاہدہ کیا ہے کہ پاکستان ایران کو 10لاکھ ٹن گندم نئی فصل آنے سے قبل فروخت کرے گا جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔
Load Next Story