گورننگ بورڈ میں ’’نئے چیئرمین‘‘ سیٹھی اورعارف اعجاز کو شامل کرنے کی منظوری

وزیر اعظم کی جانب سے نامزد کردہ دوسری شخصیت عارف اعجاز کا تعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔


Sports Desk July 09, 2017
وزیر اعظم کی جانب سے نامزد کردہ دوسری شخصیت عارف اعجاز کا تعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی گورننگ بورڈ میں آئندہ تین سال کیلیے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نے ہی نامزد کیا تھا، وہ نیا چیئرمین بننے کیلیے فیورٹ امیدوار ہیں جبکہ شہریارخان کے عہدے کی مدت رواں ماہ مکمل ہو رہی ہے، اسی کے ساتھ گورننگ بورڈ ارکان کی مدت بھی پوری ہو جائے گی تاہم نئے ارکان الیکشن سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

توقع ہے کہ نجم سیٹھی بلامقابلہ ہی منتخب ہو جائیں گے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے نامزد کردہ دوسری شخصیت عارف اعجاز کا تعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں