بحرانوںپالیسیوں کے باعث چاول برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا

گزشتہ7ماہ میں چاول کی برآمدات ہدف سے 25 کروڑ ڈالر کی برآمدات کم رہیں۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

بجلی و گیس کی بندش سے پاکستان کو چاول کی برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے توانائی بحران اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے 50 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین چودھری سمیع اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی برآمد سے 2.5 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 7ماہ میں ہدف سے 25 کروڑ ڈالر کی برآمدات کم رہیں۔ بجلی و گیس کی بندش سے سال کے اختتام تک یہ نقصان 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔




 

بھارت کے سبسڈائزڈ نرخ کے چاول کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی حکومت کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔ چودھری سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کا فوری نوٹس لے تاکہ زرمبادلہ کانقصان بچایا جا سکے۔
Load Next Story