وزیراعظم نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل پر اجلاس طلب کرلیا

فوکل پرسن مقرر، وزارتوں کو توانائی، ریفنڈز ودیگر مسائل پرورکنگ پیپرپیش کرنے کی ہدایت


حسیب حنیف July 09, 2017
بین الوزارتی اجلاس کے بعد فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبات پر بین الوزارتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے بجلی و گیس کے نرخ میں کمی پی ایم ایکسپورٹ پیکیج، کسٹمز ری فنڈز، سیلز ٹیکس ریفنڈز، ٹیکسٹائل پالیسی ریفنڈز اور دیگر معاملات پر متعلقہ وزارتیں جامع ورکنگ پیپر تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کریں گی جس کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ (ایف ٹی بی) کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اس اجلاس کے لیے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ڈائریکٹر پالیسی ریسرچ کنور عثمان کوفوکل پرسن بنا دیا گیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو موصول دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں مطالبات کی عدم منظوری کے باعث شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات اور تحفظات پر فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت بلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے وزیر اعظم ایکسپورٹ پیکج کے تحت رکھی جانے والی 4ارب روپے کی رقم کو بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پاکستان کی گرتی ہوئی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بحال کرنے کے لیے حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی اور گیس کے نرخ ہمسائیہ ممالک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے برابر کرے تاکہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر ہمسائیہ ممالک کا مقابلہ کر سکے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے تمام ٹیکس ریفنڈز و ری بیٹ کی ادائیگیوں کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعظم کی جانب سے تمام متعلقہ وزارتوں کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے تحفظات پر ایک جامع ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکس ریفنڈز ودیگر امور پر وزارت پانی و بجلی، وزارت پٹرولیم و قدر تی وسائل، وزارت تجارت، وزارت ٹیکسٹائل اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ ر) کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ پیپر بنایا جائے گا جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبات کی منظوری کے قابل عمل ہونے یا نہ ہونے کا تعین کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ور کنگ پیپر کی تیاری کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ان متعلقہ وزارتوں کا اجلاس بلائیں گے جس کے بعد فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت بلائے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |