الہ دین پارک میں جھولا خراب ہونے کے باعث 6 افراد زخمی
جھولا فنی خرابی کی وجہ سے اچانک رک گیا جس کے باعث اس میں سوار افراد نے چھلانگیں لگادیں
الہ دین پارک میں فنی خرابی کی وجہ سے جھولا اچانک رکنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر واقع تفریحی پارک الہ دین میں نصب جھولا فنی خرابی کی وجہ سے اچانک رک گیا، جھولا اچانک رکنے کے باعث اس میں سوار افراد پریشان ہوگئے اور انہوں نے جھولے سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پارک انتظامیہ نے معاملہ کو دبانے کے لیے زخمیوں کو پارک میں ہی طبی امداد فراہم کی اور ایدھی کی گاڑیوں کو اندر آنے سے روک دیا تاہم بعد میں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ايس ايس پی ايسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔