کترینہ کوبھی رنبیرکی یاد ستانے لگی

رنبیر سے علیحدگی کے بعد مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق حاصل ہوا ہے، کترینہ کیف


ویب ڈیسک July 09, 2017
ماضی کی تمام باتیں بھلا چکی ہوں ،کترینہ کیف؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا اپنے اوررنبیر کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھلا چکی ہوں اور اب میرا سب سے قریبی دوست رنبیر ہے۔

بالی ووڈ کے چاکیٹی ہیرورنبیر کپور اوراداکارہ کترینہ کیف کے درمیان طویل معاشقے کے بعد گزشتہ برس اچانک علیحدگی سے ان کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تاہم دونوں اداکارایک بار پھر فلم ''جگا جاسوس'' کی تشہیر کے سلسلے میں ایک ساتھ نظرآرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرپھرسے کترینہ کے دیوانے ہوگئے

انٹرویو کے دوران کترینہ نے رنبیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب بھول چکی ہیں اوراس بات سے بہت خوش ہیں کہ ان کے بہترین دوست اس وقت ان کے ساتھ ہیں جب کہ وہ رنبیر کا ساتھ پاکر بے انتہا خوش ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برس رنبیر سے علیحدگی کے بعد زندگی کا سب سے بڑا سبق حاصل ہوا تھا، وہ بہت مشکل وقت تھا لیکن اب رنبیر میرے ساتھ ہے اور میں ماضی کی تمام باتیں بھلا چکی ہوں، مستقبل میں کیا ہوگا یہ وقت ان باتوں کیلئے صحیح نہیں ہے لیکن میں اس بات سے بے حد خوش ہوں کہ رنبیر ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔

اس سے قبل رنبیرکپورنے بھی میڈیا کے سامنے کترینہ کیف کے بارے میں کچھ اسی طرح کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں کترینہ جیسی مثبت سوچ رکھنے والی لڑکی کی ضرورت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کترینہ اوررنبیر کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

یاد رہے گزشتہ برس رنبیراورکترینہ کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے تھے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں