پی ایس 114 کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

پیپلز پارٹی کے سعید غنی پہلے جبکہ ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری دوسرے نمبر پر رہے، غیر حتمی نتائج


ویب ڈیسک July 09, 2017
پیپلز پارٹی نے تاریخ میں پہلی بار پی ایس 114 کی نشست جیتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حلقہ پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے میدان مار لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 23840 ووٹوں کے ساتھ پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی اکبر گجر تیسرے اور تحریک انصاف کے نجیب ہارون چوتھے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس 114 کے عوام کو سلام پیش کیا۔



دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ایس 114 میں شاندار کامیابی پر سعید غنی کو مبارکباد پیش کی ہے۔



واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کرنے پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عرفان اللہ مروت کو نااہل قراردے دیا تھا جس کے باعث پی ایس 114 میں ان کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |