عالیہ بھٹ کو ’’بے بی کرینہ‘‘ کہنے پر شاہد کپور برہم

کیر ئیر کی ابتدا میں بہت سے لوگ’’ بےبی کرینہ‘‘ کے نام سے پکارتے تھے،عالیہ بھٹ


ویب ڈیسک July 09, 2017
عالیہ اور کرینہ میں کوئی بھی بات ایک جیسی نہیں ہے،شاہد کپور؛فوٹوفائل

KARACHI: اداکارہ عالیہ بھٹ کو کرینہ کپورکہنے پرشاہد کپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ اور کرینہ میں کوئی بھی بات ایک جیسی نہیں ہے۔

اپنی پہلی ہی فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'' سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیرئیرکی ابتدا میں بہت سے لوگ انہیں ''بے بی کرینہ'' کے نام سے پکارتے تھے لوگوں کا خیال تھا کہ میں کرینہ کپور سے بہت ملتی ہوں لیکن مجھے ایسا کبھی نہیں لگا نہ ہماری عادتیں ایک جیسی ہیں اورنہ شکلیں پھر پتہ نہیں کیوں لوگ مجھے کرینہ سمجھتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی سپر اسٹارز کو نو لفٹ

عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ''راضی'' کے حوالے سے میڈیا کو انٹرویو دے رہی تھیں، انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی آپ سےشاہد کپور نے کہا ہے کہ آپ کرینہ کپورسے ملتی ہیں اس سوال پر عالیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں اور شاہد ایک ساتھ فلم ''شاندار''اور''اڑتا پنجاب'' میں کام کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور اور کرینہ کا ماضی دنیا کیلئے بڑا را

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی اور ہم بہت سا وقت ایک ساتھ گزارتے تھے لیکن شاہد نے کبھی نہیں کہا کہ میری شکل یا عادتیں کرینہ سے ملتی ہیں بلکہ جب انہیں پتہ چلا کہ لوگ مجھے ''بے بی کرینہ'' کہہ کر پکارتے تھے وہ غصہ ہوگئے اورکہا تم کہیں سے بھی کرینہ جیسی نہیں دکھتیں۔

عالیہ کو کرینہ کہنے پرشاہد کپور کیوں غصہ ہوئے یہ سمجھنا شاید اتنا مشکل بھی نہیں،ہوسکتا ہے شاہد آج تک اپنی پہلی محبت کو بھلا نہیں سکے اسی لیےعالیہ کو کرینہ پکارنے پر برہمی کا اظہار کربیٹھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔