بدین بارش کے بعد سردی کی لہر بیماریوں میں اضافہ

مرغی، انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں میں رش۔


Nama Nigar February 06, 2013
مرغی، انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں میں رش۔

ضلع بدین میں حالیہ بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، علاقے کے بیشترحصوں میں کھانسی، زکام، ملیریا بخار، جلد کی بیماریوں میں بھی اضافے کا خدشہ، غریب طبقے نے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، بدین، ماتلی، گولارچی، ٹنڈو باگو، راجو خانانی، کھوسکی، غلام شاہ موری، کڑیو گھنور میں حالیہ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مرغی کا گوشت 220 روپے فی کلو سے 280 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔



انڈے فی درجن کی قیمت بھی 130 روپے درجن سے بڑھ کر 150 روپے تک ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سیکڑوں افراد زکام، کھانسی، ملیریا بخار اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے غریب لوگ سرکاری اسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں