پاکستان ایک محفوظ ملک ہے گگز کا دنیا کو پیغام

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا،ریان گگز


Sports Reporter July 09, 2017
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا،ریان گگز ۔ فوٹو : این این آئی

لاہور: مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کے سابق اسٹار فٹبالر ریان گگز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جب کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز دنیا کو پاکستان کے پرامن ہونے کا واضح پیغام ہیں۔

میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریان گگز نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں کرکٹ کےساتھ ساتھ فٹبال کی مقبولیت حوصلہ افزا ہے اور نوجوان نسل کو فٹبال سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے جب کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے ہیں اور یہاں آ کر ہمیں خوشی ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نمائشی فٹبال میچ میں رونالڈینو سیون نے گگز سیون کو شکست دیدی

ریان گگز نے کہا کہ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، ان میں اپنے کھیل میں بہتری لانے کی خواہش قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے حکام کو انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے ساتھ پلیئرز کو تربیت یافتہ کوچز اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں رونالڈینو7 نے ریان گگز کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آج دوسرا مقابلہ فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔