ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور 4 فوجی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک July 10, 2017
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 4 خواتین سمیت 5 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کر کے پاکستان کے سول شہریوں کو نشانہ بنانے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی چوکیاں تباہ اور فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برہان وانی کی برسی پر دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی بربریت کیخلاف احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر بھارتی فوج نے ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے تیتری نوٹ، مانوا، ستوال اور چفر کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 بے گناہ شہری شہید جبکہ تین کمسن بچیوں سمیت 5 لوگ زخمی ہوئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دوبارہ دفترخارجہ طلبی



آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔