رپورٹ خلاف آنے پر ن لیگ کا قانونی و سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ

عملدرآمد بینچ رپورٹ پر مزید کارروائی کرے گا یا رپورٹ سپریم کورٹ بینچ کوواپس بھیج دے گا،ماہرین سوال کاجواب نہ ڈھونڈسکے

ن لیگ فوری عارضی وزیراعظم لائے گی، بعد میں مریم نواز کو والد کی خالی سیٹ سے منتخب کراکر وزیراعظم بنوایا جائے گا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ پہلے ہی یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے شریف فیملی کی لندن کے وسط میں قیمتی اورمہنگی جائیداد بنانے اوراس کی منی ٹریل سے متعلق ان کے خلاف رپورٹ آنے کی صورت میں بھرپور قانونی اورسیاسی جنگ لڑے گی۔

جے آئی ٹی آج اپنی حتمی رپورٹ جمع کرارہی ہے دوسری جانب اسلام آباد میں حکومتی حلقے پہلے ہی اپناکام شروع کرچکے ہیں اورممکنہ فیصلے اوروزیراعظم نوازشریف کے نااہل ہونے کی صورت میں آپشنزپرغورکررہے ہیں۔

اسلام آبادکے مختلف سیاسی حلقوں میں ہونے والی سرگوشیوں میں زیادہ تریہی کہا جارہا ہے کہ نوازشریف عدالتی کارروائی کے ذریعے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کریںگے جبکہ قانونی حلقوں میںیہ شورعام ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم کے مواخذے کے لیے کافی ہے اورسپریم کورٹ انھیں نااہل قراردے گی۔ دارالحکومت میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین اور سفارتکاروں کیساتھ گفتگو کی بنیاد پر جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعدمختلف صورتحال سامنے آسکتی ہے۔


ایک ممتاز وکیل نے صورتحال کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ ایک اہم سوال قانونی ماہرین کواب بھی تنگ کررہاہے کہ آیاعملدرآمدبینچ رپورٹ پرمزیدکارروائی کرے گا یا یہ رپورٹ سپریم کورٹ بینچ کوواپس بھیج دی جائے گی جس نے 20اپریل کوفیصلہ سنایا تھا، اکثرقانونی ماہرین اس بات پر شرطیں لگارہے ہیں کہ اصل 5رکنی بینچ اس رپورٹ کادوبارہ جائزہ لے گا۔

بعض قانونی ماہرین کاخیال ہے کہ رپورٹ کادوبارہ جائزہ لینے کی صورت میں شریف فیملی کورپورٹ پرغورکرنے اور اس پراعتراضات اٹھانے کاموقع مل جائے گا جبکہ پٹیشنرز اپنا جواب بھی داخل کراسکتے ہیں اور عدالت جوابات اوراعتراضات سننے کے بعد اپنافیصلہ دے سکتی ہے۔

علاوہ ازیں یہ بات بھی زیربحث ہے کہ عدالت فیصلہ دے سکتی ہے کہ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نااہلی کاریفرنس اوراحتساب عدالت میں ریفرنس دائرکے لیے نیب کوحکم دینے کے لیے موادکافی ہے اوراس ساری کارروائی کو مانیٹر کرنے کافیصلہ کرتی ہے تاہم بعض حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عدالت وزیراعظم کونااہل بھی کرسکتی ہے، اس صورت میںن لیگ فوری طورپرنیا وزیراعظم منتخب کرے گی اورپھراپنی مستقبل کی قانونی اورسیاسی جدوجہدشروع کرے گی۔

 
Load Next Story