صوابی کے طالب علم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی

والد نے باز پرس کی، آفاق نے گندم میں ملانے والی زہریلی گولی کھا کر موت کوگلے لگا لیا

والد نے باز پرس کی، آفاق نے گندم میں ملانے والی زہریلی گولی کھا کر موت کوگلے لگا لیا۔ فوٹو: فائل

صوابی کی تحصیل ہیڈکوارٹر چھوٹا لاہور میں 9 ویں جماعت کے سالانہ امتحان میں کم نمبرز لینے پر ایک پرائیویٹ اسکول کے نوجوان طالب علم نے زہریلی گولی کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔


نویں جماعت کے طالب علم محمد آفاق ولد محمد ہارون نے مردان بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 550 میں سے 378 نمبر لیے تھے جس پر اسے والد نے کم نمبرز لینے کی وجہ پوچھی تو اس پر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور گندم میں ملانے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 
Load Next Story