مفتی پوپلزئی کی مبینہ ملک بدری معاملہ سینیٹ کمیٹی تک پہنچ گیا

مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے رکن کی حافظ حمداللہ سے ملاقات، معاملہ حل کرنے کا مطالبہ


Numainda Express July 10, 2017
مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے رکن کی حافظ حمداللہ سے ملاقات، معاملہ حل کرنے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ملک بدری اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی پر عدم اعتماد کا معاملہ سینیٹ تک پہنچا دیا۔

مقامی کمیٹی کے رکن حسین احمد مدنی نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حسین احمد مدنی نے سینیٹر حمد اللہ سے مطالبہ کیا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے جو سفارشات تیار کی ہیں ان پر عمل درآمد کیاجائے اور اس ضمن میں قانون سازی کی جائے تاکہ یہ تنازع ختم ہوسکے۔ انھوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ملک بدری ختم کرانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |