جنوبی وزیرستان میں بم حملہ 3 افراد جاں بحق 11 زخمی

برمل میں مخالفین نے گھر پر دستی بم پھینک دیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل


Numaindgan Express July 10, 2017
افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی اہلکار چشمہ سے پانی لا رہے تھے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں مخالفین کی جانب سے گھر پر دستی بم کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے رات کی تاریکی میں گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں بچے، خواتین و مرد شامل ہیں، مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے لکپانی میں لفٹ مانگنے والے شخص نواز خان نے پولیس اہلکار صابر احمد کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا، بنوں میں21 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔


دوسری جانب مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اتوار کی صبح سرحدی سب ڈویژن بائیزئی کے علاقے سوران درہ گدائی تنگی میں نامعلوم سمت سے 2 گولے فائر کیے گئے جس سے چشمہ سے پانی لانے والا سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔