کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کی افواہوں پر رئیل میڈرڈ کپتان سرجیو راموس مطمئن

ہم نے تاریخ بنائی ہے اور ہمارا ارادہ کلب کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہے، راموس


AFP July 10, 2017
ہم نے تاریخ بنائی ہے اور ہمارا ارادہ کلب کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہے، راموس۔ فوٹو: نیٹ

رئیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کا کہنا ہے کہ میں کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کی افواہوں پر 'انتہائی پرسکون' ہوں۔

رئیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ رونالڈو اور الوارو آنے والے کئی برسوں میں بھی ہمارے ساتھ رہیں گے، مجھے اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو اسپینش پراسیکیوٹرز کی جانب سے ٹیکس چوری مقدمے دائر کیے جانے پر خاصے اپ سیٹ ہیں اور انھوں نے رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر جانے کا ذہن بنالیا ہے، رونالڈو کو اس مقدمے میں 31 جولائی کو عدالت میں پیش بھی ہونا ہے، رونالڈو میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور الوارو موریٹا میں چیلسی نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

راموس نے کہا کہ ہم نے تاریخ بنائی ہے اور ہمارا ارادہ کلب کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہے، اس سے قبل رئیل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے بھی رونالڈو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔