کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی

کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 10, 2017
کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔

شہر قائد میں صبح سے ہی کالے بادلوں نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور اس کے گرد و نواح میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں