عمران خان نااہلی کیس تحریک انصاف نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی

15 اگست تک چھٹیوں پر ہوں لہذا کیس کو بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، وکیل تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 10, 2017
15 اگست تک چھٹیوں پر ہوں لہذا کیس کو بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، وکیل تحریک انصاف۔ فوٹو: پی پی آئی

عمران خان نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیس کو 15 اگست کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے کیونکہ 15 اگست تک چھٹیوں پر ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصب قرار دے دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں