بھارت میں ڈرون ٹیکنالوجی پرکام جاری ہےاخبارکادعویٰ
انڈین بحریہ نے اس حوالے سے خصوصی اڈوں کی تعمیر بھی شروع کردی ہے
بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا نے د عویٰ کیا ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں اورسرحد پار جاسوسی کے لیے ڈرون طرز کی ٹیکنالوجی پر کام زورو شور سے جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل کو 10 جاسوس طیاروں کی تیاری کاآرڈر بھی دے دیا گیا ہے ۔ بھارتی بحریہ نے اس حوالے سے خصوصی اڈوں کی تعمیر بھی شروع کردی ہے ۔اخبارکے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نگرو اڈا اور لازبل میں شمال مغربی علاقہ کمبی گرام میں فضائی جبکہ گجرات اور تامل ناڈو مین سمندری بیس کے لیے مقامات کا انتخاب کرلیا ہے۔
دوسری طرف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ بھارت کا ڈرون طیارے بنانا کوئی پریشانی کی بات نہیں پاکستان نے بھی ڈرون طیارے بنائے ہیں اگر کوئی بھارتی ڈرون، پاکستان میں داخل ہوتا ہے تو اسے با آسانی گرایا جا سکتا ہے آج ڈرون سے جدید ٹیکنالوجی آگئی ہے سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر پڑے انڈے اور گاڑی کے نمبر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔