توہین عدالت کیس تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا
توہین عدالت کامعاملہ آرٹیکل 204کےتحت آتا ہےلہذا کارروائی کا اختیارسپریم اور ہائی کورٹ کےججوں کےپاس ہے،وکیل تحریک انصاف
KARACHI:
الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کا توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : توہین عدالت کیس؛ الیکشن کمیشن میں عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا
سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن میں بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ آرٹیکل 204کے تحت آتا ہے لہذا کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائی کورٹ کے ججوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی آئینی حقوق کی بات کرنا چاہتا ہوں، الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پر تعصب کا الزام لگایا گیا جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کااختیار نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔