حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑڈالے شہباز شریف

نئے صوبوں کے معاملے پرکمیشن بدنیتی پرمبنی ہے، کارکردگی پر الیکشن لڑیں گے.


Numainda Express February 06, 2013
میٹرو بس پراعتراض کرنیوالے بلٹ پروف گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)آئندہ عام انتخابات میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے،قومی وسائل کو بچانے، سادگی اختیار کرنے اورپنجاب حکومت کی کارکر دگی کی بنیادکے نعرے پر حصہ لے گی۔

نئے صوبوںکی تشکیل کے معاملے پرزرداری کی جانب سے بنایا جانیوالا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ منگل کو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ اس وقت بدعنوان حکمران ہیں ، زرداری حکومت نے کرپشن کے 65 برس کی تمام بدعنوان حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ عدلیہ کے احکام پرعمل نہیں کیاجارہا،خزانے اور وسائل کودونوں ہاتھوں سے اس طرح لوٹا گیا کہ ایک شخص صرف ایک محکمے سے82 ارب روپے لیکرملک سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ فرار ہوجاتا ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں۔



انھوں نے کہاکہ بہاولپور کے عوام نے اپنی ریاست کی بحالی کیلیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، زرداری کا تجویزکردہ ''بی جے پی'' اب بھارتیہ جنتا پارٹی بن چکا ہے اور کوئی بھی اس کوسنجیدگی سے لینے کوتیارنہیں۔ انھوں نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ عام آدمی کی سفری ضروریات مدنظررکھ کر بنایاگیااس پر اعتراض کرنے والے بلٹ پروف گاڑیوں اور جہازوں پر سفرکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں