افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلیے امن عمل کے حامی ہیںامریکا

لندن مذاکرات امریکی کوششوں کا تسلسل ہے، ،سہ فریقی مذاکرات کے اعلامیے کی توثیق.


News Agencies February 06, 2013
نہیں بتاسکتے کہ طالبان کیوںمذاکرات کامثبت جواب نہیںدے رہے؟، ترجمان محکمہ خارجہ. فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کی سربراہ ملاقات میں جاری ہونیوالے اعلامیے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور تشددکے خاتمے کیلیے افغان قیادت کے امن ومفاہمت کے عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے منگل کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم مفاہمتی عمل کیلیے افغانستان اور پاکستان کیساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔انھوں نے طالبان پر زور دیاکہ وہ فوری طور پر دوحہ میں دفتر قائم کرکے افغان امن جرگے سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے۔



ثنا نیوز کے مطابق انھوں نے کہاکہ امریکا پاکستان اورافغانستان کے درمیان امن عمل کیلیے کام کرنیکا خواہاں ہے۔لندن سہ فریقی مذاکرات امریکی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نہیں بتاسکتے طالبان کیوںمذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں