گمشدہ افراد کا مسئلہ حل کیے بغیر بلوچستان میں امن ممکن نہیں وزیر دفاع
مسئلہ کاحل اولین ترجیح ہے، کمیٹی جامع رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیگی،اقدامات،کائرہ کی گفتگو
وزیردفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ گمشدہ افراد کا مسئلہ حل کئے بغیر بلوچستان میں دیرپا امن وامان کاحصول ممکن نہیں ہے، بلوچستان کوگھمبیرمسائل کاسامناہے، بلوچ عوام کا انصاف کی فوری اور جلد فراہمی پراتنا ہی حق ہے جتنا کہ کسی اور پاکستانی کا، کمیٹی آئندہ 3روزمیں بلوچستان کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تفصیلی جامع رپورٹ تیار کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریگی جس پر پارلیمنٹ میں مشاورت کے بعد اقدامات تجویز کئے جائینگے۔
کابینہ کمیٹی برائے بلوچستان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ حکومت ناراض بلوچ سرداروں سے رابطے میں ہے اس حوالے سے تفصیلات کو فی الحال سامنے نہیں لاسکتے کمیٹی آئندہ چنددنوںمیں وزیراعلیٰ اوربلوچستان کے دیگرسیاسی عمائدین سے ملاقاتیںکرکے انکا نکتہ نظربھی معلوم کریگی حکومت بلوچستان میں دیرپا امن وامان کی بحالی کیلئے جوبھی فیصلہ کریگی اس کے سیاسی اقتصادی اور انتظامی طور پر دوررس اثرات ہونگے۔
اس موقع پروفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ہمارے لئے اولین ترجیح ہے اور ہر مثبت تجویزپرہم غورکرنے کیلئے آمادہ ہوتے ہیں، اجلاس میں بلوچستان کے مسئلہ کے حوالے سے مختلف پہلو زیر غور آئے تاہم کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں تفصیلات بیان نہیں کی جا سکتیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع سید نوید قمر کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، وفاقی حکومت کے نمائندوں، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اسیبلشمنٹ اور مختلف انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔