میچ ختم ہوگیاشریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں عمران خان

نوازشریف کے پاس اب مستعفی ہونے کے سوا کوئی جواز نہیں رہا،عمران خان


ویب ڈیسک July 10, 2017
چیرمین پی ٹی آئی کا شریف خاندان کے تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈانے کا بھی مطالبہ — فوٹو : ایکسپریس

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے انصاف کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں جب کہ ایف آئی اے اور آئی بی سمیت دیگر اداروں کو اپنے حق میں استعمال کیا گیا اور سپریم کورٹ میں آئی بی کا کردار بھی سامنے آگیا، چیرمین ایس ای سی پی پر مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ نے ''جنگ گروپ'' کو نوٹس جاری کردیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سارے خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں اور اب جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیوں کہ اب ان کے پاس مستعفیٰ ہونے کے سوا اور کوئی جوا ز نہیں جب کہ نوازشریف کے خلاف 2 ججز کا فیصلہ آنے کے بعد ہی انہیں مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے شریف خاندان کے تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈانے کا بھی مطالبہ کیا۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنی چوری چھپانے اور ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے ہمارے خلاف مقدمات دائر کروائے اور اپنے وزیروں کے ذریعے میرے خاندان والوں کو بدنام کیا جن کا سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں جب کہ میں تو صرف بطور اپوزیشن لیڈر اپنا فرض ادا کررہا تھا لیکن شریف خاندان کا یہی طریقہ واردات ہے جو یہ پچھلے 30 سال سے ملک کو لوٹتے آرہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاناما جے آئی ٹی کے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے جنگ گروپ کو نوٹس جاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کو روکنے میں میرشکیل الرحمان کا بھی ہاتھ ہے اور جنگ گروپ نے شریف خاندان کی چوری روکنے کے لیے بھرپور کوشش کی، (ن) لیگ کے حق میں اور ہمارے خلاف غلط رپورٹس شائع کی جن کی بنیاد پر وفاقی وزرا پریس کانفرنس کرتے تھے۔ انہوں نے میڈیا کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن اینکرز اور میڈیا گروپ نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق اور سچ کی بات کی قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں