گیند لگنے سے زخمی ہونیوالے فلیچراسپتال سے فارغ سوشل میڈیا پرمزاحیہ پیغام

امید ہے کہ (میری طرح) بال بھی رو بہ صحت ہو گی، لیوک فلیچر


Sports Desk July 10, 2017
امید ہے کہ (میری طرح) بال بھی رو بہ صحت ہو گی، لیوک فلیچر ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کاؤنٹی ٹوئنٹی 20 میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پیسر لیوک فلیچر کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، فلیچر نے سوشل میڈیا پر خبرگیری کیلیے پیغامات پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ٹویٹس کیں۔

کاؤنٹی ٹوئنٹی 20 میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے لیوک فلیچر کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مدا حوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ اندازمیں ٹویٹ کیا اور کہا ''آپ کے پیغامات کا شکریہ، (میچ کے) نتیجہ پر شرمندگی ہوئی، بیئر کو فتح پر مبارکباد، اب چند پیراسٹا مول کھانے کا وقت ہے۔''



لیوک فلیچر نے ایک اور پیغام میں لکھا ''آپ کے ہمدردانہ پیغامات کا دوبارہ شکریہ! امید ہے کہ (میری طرح) بال بھی رو بہ صحت ہو گی۔''



ٹیم فزیو کے مطابق پیسر کی حالت بہتر ہے لیکن اب بھی ان کی انتہائی نگہداشت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناٹنگھم شائر کے برمنگھم بیئر کے خلاف میچ میں میزبان ٹیم کے بیٹسمین سیم ہین کی لگائی گئی شاٹ بولر فلیچر کے سر سے ٹکرائی تھی جس کے بعد وہ وہیں بیٹھ گئے تھے، زور دار چوٹ کے باوجود وہ بیہوش نہیں ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اس دوران کھیل 30 منٹ تک رکا رہا تھا اور ساتھی پلیئرز کے چہروں سے خوف عیاں تھا۔ بعد ازاں میچ دوبارہ شروع ہوا تو بیئرز نے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں