فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اداکارہ کو 2 سال قید کی سزا

اداکارہ الکا کوشل کو چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا

اداکارہ الکا کوشل کو چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا - فوٹو: فائل

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں مختصر کردار ادا کرنے والی الکا کوشل کو چیک باؤنس ہونے پر عدالت کی جانب سے 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں مختصر کردار ادا کرنے والی بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ الکا کوشل کو چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ادکارہ اور ان کی ماں نے اپنے ایک جاننے والے سے ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانے کے لیے 50 لاکھ روپے لیے تاہم ڈرامہ بنانے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر اوتارسنگھ نے اپنے پیسے واپس مانگے جس پر اداکارہ کی جانب سے انہیں 25،25 لاکھ کے 2 چیک دیے گئے۔




ادکارہ کی جانب سے دیے گئے دونوں چیک باؤنس ہونے پر اوتار سنگھ نے الکا کوشل اور ان کی ماں کے خلاف پنجاب کی ضلعی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اداکارہ اور ان کی ماں کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے اداکارہ الکا کوشل کنگنا رناوت کی کامیاب فلم 'کوئن' سمیت متعدد فلموں میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔
Load Next Story