وزیراعلیٰ رئیسانی کا استعفیٰ 72گھنٹوں میں گورنر راج کے خاتمے کا امکان

رئیسانی نے استعفیٰ اہم اتحادی جماعت کوبھجوایا،پی پی نے تاحال منظورنہیں کیا،حتمی فیصلہ صدرکے دورہ لندن سے واپسی پرہوگا


عامر خان February 06, 2013
سیاسی بحران کے خاتمے میں مولاناشیرانی نے اہم کردار ادا کیا، صادق عمرانی،علی محمدجتک اوررحمن جمالی نئے وزیر اعلیٰ ہوسکتے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انھوں نے اپنا استعفیٰ بلوچستان حکومت میں شامل ایک اہم اتحادی جماعت کوبھجوادیا،پیپلزپارٹی کی قیادت نے تاحال ان کااستعفیٰ منظورنہیں کیا،ان کے استعفے کافیصلہ صدر زرداری کے دورہ برطانیہ سے واپسی پر ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس مسئلے کے حل،بلوچستان اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے استعفیٰ کیلیے خورشید احمد شاہ اورفاروق ایچ نائیک کوصوبے کی پارلیمانی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا۔

ان رہنمائوں نے طویل مذاکرات کیے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو استعفیٰ دینے کے لیے رضامند کر نے کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا محمد واسع سے بات کی اوران سے درخواست کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا کرداراداکریں ۔پارلیمانی پارٹیوں نے اسلم رئیسانی کواستعفیٰ دینے پرراضی کیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلیے صادق عمرانی،عبدالرحمن جمالی اورعلی محمدجتک کے نام زیرغورہیں ۔

7

ادھرآئی این پی کے مطابق اسلم رئیسانی نے اپنااستعفیٰ جمعیت علمائے اسلام(ف)بلوچستان کے امیراور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی کو بھجوایا،ان کے مستعفی ہوجانے سے صوبے سے گورنرراج کے خاتمے سے اسمبلی کی بحالی اورنئے قائدایوان کے انتخاب کی راہ ہموارہوگئی ہے،آئندہ72 گھنٹوں کے دوران گورنرراج کے خاتمے،معطل صوبائی اسمبلی کی بحالی اورنئے قائدایوان کاانتخاب متوقع ہے۔

بلوچستان کے سیاسی بحران کے خاتمے میں جے یوآئی (ف) کے صوبائی امیرمولانامحمدخان شیرانی نے اہم کردارادا کیا،مولانا شیرانی نے معاملے کے حل کیلیے صدرزرداری سے ملاقات کرکے ان کوگورنر راج کے خاتمے کیلیے آمادہ کیا اورضمانت دی کہ اسلم رئیسانی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوجائیںگے۔ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں صوبے سے گورنر راج کاخاتمہ کرکے صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کر لیاجائے گاجس میں اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |