پاسپورٹ اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی جلد برطانیہ جائیگی رحمن ملک

انٹر پول کے ساتھ پاسپورٹ اسکینڈل کے حوالے سے رابطہ کررہے ہیں،مجرم کو سزا دینگے


انٹر پول کے ساتھ پاسپورٹ اسکینڈل کے حوالے سے رابطہ کررہے ہیں،مجرم کو سزا دینگے. فوٹو اے ایف پی

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے قائم کردہ کمیٹی ایک دوروزمیںبرطانیہ جاکر سارے معاملے کاجائزہ لے گی،جوقصوروارہوگااسے سزادی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پاکستان کاپاسپورٹ نظام فول پروف ہے، لندن انٹر پول کے ساتھ پاسپورٹ اسکینڈل کے حوالے سے رابطہ کررہے ہیں۔

پاکستان پاسپورٹ پرتنقید کرنیوالوں کواسرائیلی باشندوں کی دبئی میںکی جانے والی کارروائی کوبھی مدنظر رکھناچاہیے، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں،چندلوگ غلط پچ پرکھیل رہے ہیںان کوسرحد پارسے مددمل رہی ہے،بلوچستان پر بننے والی سب کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمدکریں گے، عبدالغفورحیدری کی طرف سے بلوچستان کے حوالے سے کوئی نام ہیںتوان سے ملنے کے لیے تیارہوں۔ انھوںنے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی روٹ کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئندہ چندروزمیںتفصیلات منظرعام پرآجائیں گی۔ ادھروزارت داخلہ میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے نادراکے ریکارڈ کومحفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لینے کی خاطرسیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس میں ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائم شاہد ندیم بلوچ، ڈی جی نادراسید مظفرحسین شاہ، پاسپورٹس ڈیٹا بیس کے ڈائریکٹر راؤعمران اورآئی بی وپی ٹی اے کے نمائندے شامل ہیں۔

دریں اثناء اے این پی کے سینیٹرالیاس بلورنے وزیر داخلہ سے ملاقات کی اورانہیں سینیٹربننے پر مبارکباددی،وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب تھوڑے سے باقی ماندہ دہشت گردوں سے خیبر پختونخوا کے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ الیاس بلورنے وزیرداخلہ کی خدمات پران کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں