صدر لندن سے واپسی پر بلوچستان سے متعلق اجلاس بلائینگے
صدرکی وفاقی وزرا سے مشاورت،تمام پارلیمانی جماعتوں کوشرکت کی دعوت کی جائیگی
صدرزرداری اپنے دورہ برطانیہ سے واپسی کے بعدبلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے اور صوبائی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
جس میں پیپلزپارٹی کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں موجودپارلیمانی جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی جائے گی اس اجلاس میں بلوچستان میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور گورنر راج کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق صدرزرداری نے منگل کووفاقی وزراسید خورشید احمد شاہ اور فاروق ایچ نائیک سے رابطے کیے ۔ان وزرانے صدر مملکت کوبلوچستان میں گورنرراج کے خاتمے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے استعفے اورصوبائی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کیلیے صوبے کی مختلف پارلیمانی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرانے صدر کو آگاہ کردیاہے کہ بلوچستان اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تیار ہیں اورجے یو آئی (ف) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پیپلزپارٹی بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کا فوری اعلان کرنے کوتیارہے تو ان کی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کواستعفیٰ دینے پررضامندکرلے گی،پیپلزپارٹی مرکزاورتینوں صوبوں میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کے علاوہ بلوچستان میں بھی جمہوری طریقے سے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل چاہتی ہے، بلوچستان کے حوالے سے تمام فیصلے20فروری سے پہلے کرلیے جائیں گے ۔