وزیراعظم استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے بلاول بھٹو

اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کوسزا دے وہ فوری طور پر استعفا دے کر گھر چلے جائیں، چیرمین پیپلزپارٹی

اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کوسزا دے وہ فوری طور پر استعفا دے کر گھر چلے جائیں، چیرمین پیپلزپارٹی: فوٹو:فائل

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفے کے فیصلے میں تاخیر سے بحران کو دعوت دیں گے۔

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور سیاسی جواز کھو چکے ہیں جب کہ استعفیٰ کے فیصلے میں تاخیر سے وہ بحران کو دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ عدالت وزیراعظم کوسزا دے وہ فوری طور پر استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جے آئی ٹی کی وزیراعظم کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 5 ججز کے بنچ میں سے 2 معزز جج نوازشریف کو مجرم قرار دے چکے ہیں اور باقی 3 ججوں نے بھی نوازشریف کو مجرم قرار دینے سے اختلاف نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے مزید تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اثاثے آمدنی سے میل نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو جمہوریت اور نظام کے لیئے خطرہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔
Load Next Story