شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے آج دوبارہ طبی معائنہ ہوگا

سروسزاسپتال میں نیا میڈیکل بورڈتشکیل،پولیس سرجن کو شامل نہیں کیاگیا


Staff Reporter February 06, 2013
ملزم11بجے ماہرین کے سامنے پیش ہو گا ، پہلی معائنہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے آج دوبارہ طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈکے سامنے پیش کیاجائے گا۔

نئے تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈکے ماہرین میں پروفیسر فرحت مرزا، پروفیسر صبا سہیل، پروفیسر عیتق،پروفیسر طارق محمود،لیاری میڈیکل کالج کے ماہر فارنسک ڈاکٹر حامد پڈھیار اور سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر توفیق چوہدری شامل ہیں،شاہ رخ جتوئی کو 11بجے میڈیکل بورڈ کے ماہرین کے سامنے پیش کیاجائے گا اور 21جنوری کو کیے جانے والے پہلیمعائنے کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

16

میڈیکل بورڈ میں پولیس سرجن کراچی کو شامل نہیں کیاگیا جنھوں نے پہلے کیے جانے والے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔واضح رہے کہ پہلے والے میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی عمر 17 سے 18 سال، قد 5فٹ 9انچ اور وزن 70 کلو درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں