جے آئی ٹی کی حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی سفارش

ایف آئی اے اورنیب کے پاس زیرالتوا کیس بھی ٹرائل کیلیے درست قرار

ایف آئی اے اورنیب کے پاس زیرالتوا کیس بھی ٹرائل کیلیے درست قرار۔ فوٹو؛ فائل

جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز سمیت نیب اور ایف آئی اے میں شریف فیملی کیخلاف زیرالتوا دیگر کیسز بھی دوبارہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔

جے آئی ٹی اضافی شواہد سامنے لائی ہے اور دونوں تحقیقات کے درمیان رابطہ بھی جوڑا ہے۔ ٹیم نے سفارش کی ہے کہ یہ کیس دوبارہ کھولنے اور جے آئی ٹی کی جانب سے ریکارڈ کردہ اضافی دستاویزات کی بنیاد پر ٹرائل کیلیے درست ہیں۔


جے آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے شریف فیملی نے 1991 سے 1998 تک کئی مشکوک اور فراڈ فارن کرنسی اکائونٹس کھولے اور حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ، چوہدری شوگر ملز اور حمزہ بورڈ ملز کیلیے قرضے حاصل کیے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی جو اضافی دستاویزات سامنے لائی ہے یہ ایف آئی اے اور نیب کے پاس پہلے سے موجود شواہد میں شامل نہیں۔
Load Next Story