تحریک منہاج القرآن آج سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرے گی

الیکشن کمیشن کے چاروںصوبائی اراکین کی تقرری غیرآئینی ہے, اس کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔


Qaiser Butt February 06, 2013
الیکشن کمیشن کے چاروںصوبائی اراکین کی تقرری غیرآئینی ہے, اس کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔ فوٹو فائل

تحریک منہاج القرآن اسلام آبادکے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی قیادت میں وکلاآج بدھ کوسپریم کورٹ میںرٹ پٹیشن دائرکریں گے اور ڈاکٹر طاہرالقادری خود اس کے دلائل کیلیے عدالت جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے چاروںصوبائی اراکین کی تقرری غیرآئینی ہے، اس کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔ہم الیکشن کمیشن کی تشکیل نو چاہتے ہیں، اس حوالے سے مسئلہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کانہیں بلکہ اس کی تشکیل ہی غیرآئینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی غیر آئینی تقرری اور وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ کے اربوں کے صوابدیدی فنڈزکیخلاف سپریم کورٹ میں الگ الگ پٹیشن دائرکرینگے۔

وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے اربوں روپے کے فنڈز عوام کو روزمرہ کی ضروریات میں50فیصد سبسڈی دینے پرخرچ کیے جائیں ۔عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والا پیسہ الیکشن مہم کیلیے دینا سراسر ناجائز ہے، آئین اور قانون اسکی اجازت نہیں دیتا ۔انھوں نے کہا کہ الیکشن میں فنڈز پانے والے اوربغیرفنڈزکے الیکشن میں حصہ لینے والے افرادکے درمیان مساوی مقابلہ نہیںہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں