ایکنک نے 11 منصوبوں کی منظوری دیدی پشاور ریپڈ ٹرانسپورٹ کوریڈور بھی شامل
منصوبے پر49 ارب34 کروڑ روپے لاگت آئے گی، وزیراعظم یو تھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام، جگلوٹ اسکردو روڈ کی بھی منظوری
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے اربوں روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، منصوبوں میں وزیراعظم یو تھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ، جگلوٹ اسکردو روڈ کی تعمیر، بہاولپور میں چلڈرن اسپتال سمیت اہم میگامنصوبے شامل ہیں۔
ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں 11 میگا منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں میں ڈسٹرکٹ لوئر دیر میں13ارب 98کروڑ 77لاکھ روپے لاگت سے 40.8میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈرو پاور، سندھ میں 19ارب 28کروڑ 90لاکھ روپے لاگت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کا منصوبہ ،خیبر پختونخوا میں 13ارب 92کروڑ 66لاکھ روپے لاگت سے ماں بچے کی صحت کا منصوبہ، بہاولپور میں چلڈرن اسپتال کی تعمیر کیلیے 5ارب 83لاکھ روپے کا منصوبہ شامل ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے شروع کیے جانے والے یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ فیز 4کے لیے 6ارب 19کروڑ 65 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دیدی گئی، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر 6ارب 48کروڑ روپے لاگت سے پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ 10ارب 2کروڑ 60لاکھ روپے لاگت کا کراچی نیبرہوڈ امپر و منٹ منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا اسی طرح ایس ون پر 32ارب 32 کروڑ 56لاکھ روپے لاگت سے 164کلومیٹر جگلوٹ تا اسکر دو روڈکی اپ گریڈیشن اور توسیع کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ، 10ارب 39کروڑ 73لاکھ روپے لاگت سے ٹھوکر نیا ز بیگ سے ملتان این 5کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا اسی طرح ایکنک نے 49ارب 34کروڑ60لاکھ روپے لاگت سے پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کوریڈور منصوبہ اور 67 ارب 45کروڑ90لاکھ سے پنجاب ایری گیٹڈ ایگری کلچر پرو ڈکٹویٹی امپر ومنٹ منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے۔