کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سینکڑوں فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا


ویب ڈیسک July 11, 2017
موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سینکڑوں فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقے جل تھل ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، لیاری اور ملیر کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی تاہم رات گئے برسنے والی تیز بارش کے نتیجے میں سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا، اس کے علاوہ سڑکوں پر پھسلن سے کئی ٹریفک حادثات بھی ہوئے ہیں تاہم ان حادثات میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں