وفاق نے سرکاری بھرتیوں پرپابندی ہٹانیکی درخواست کردی

میرٹ کاحق سلب ہورہاہے،وزیرقانون، فون آیانہ اس حوالے سے بات ہوئی،فخرالدین


Numainda Express February 06, 2013
میرٹ کاحق سلب ہورہاہے،وزیرقانون، فون آیانہ اس حوالے سے بات ہوئی،فخرالدین فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک کا چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست کردی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر قانون فاروق نائیک نے کہا ہے کہ بھرتیوں پرعائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پرالیکشن کمیشن جلدفیصلہ کرے۔ فاروق نائیک نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کو فون کرکے بھرتیوں پرعائدپابندی کے خلاف دائردرخواست پرجلدفیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنرنے ایک دوروزمیں درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

1

آن لائن نے میڈیارپورٹس کے حوالے سے بتایاہے کہ فاروق ایچ نائیک نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کومیرٹ پر بھرتی کیے گئے ارکان کاحق سلب کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ وفاروق نائیک کاکوئی فون نہیں آیا،میرے حوالے سے بیان من گھڑت ہے بھرتیوں پرپابندی اٹھانے کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

ثناء نیوزکے مطابق سرکاری بھرتیوں اورترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی پروزیرقانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے چیف الیکشن کمشنرکوخط بھجوایاتھا۔این این آئی کے مطابق وزارت دفاع نے بھی الیکشن کمیشن کے نام خط میں بھرتیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس فیصلہ پرنظرثانی کا مطالبہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں