کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 11, 2017
دن بھر15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

SUKKUR: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہلکی بارش جاری ہے جس کے موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم مزید خوشگوارہوگیا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج صبح درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزائیرپورٹ 2.4، گلستانِ جوہر 2، ناظم آباد 1.5، نارتھ کراچی اور صدر میں 1 ملی میٹر جب کہ سب سے زیادہ گلشنِ حدید میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں