اے پی سی کے لیے بلور کے قوم پرستوں سے رابطے

جلال محمود شاہ اور ایاز پلیجو سے ملاقاتیں، دونوں نے شرکت کی دعوت قبول کرلی


Staff Reporter February 06, 2013
جلال محمود شاہ اور ایاز پلیجو سے ملاقاتیں، دونوں نے شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: اے این پی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے سندھی قوم پرستوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

انھوں نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جلال محمود شاہ اورعوامی تحریک کے ایاز پلیجو سے ملاقات کی اور انھیں اے این پی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جودونوں رہنماؤں ن نے قبول کرلی۔ منگل کو حیدر منزل میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش اچھا فیصلہ ہے ۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اے این پی کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

4

حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق غلام احمد بلور کی قیادت میں اے این پی کے وفد نے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کے لیے جن ساڑھے 3 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی تھی، اب وہی جنگجو ہمارے سامنے آ کرکھڑے ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم سمیت اے پی سی میں شرکت کرنے والوں کاکوئی اعتراض ہوگا، تو ان کیلیے علیحدہ میٹنگ رکھی جائے گی، سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سندھ سندھیوں کا ہے، ہم سندھ کی حاکمیت کا دعویٰ نہیں کرتے صرف ایمانداری سے باوقار روزگار ہمارا اثاثہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں